استحقاق کمیٹی میں ٹھیکیدار بھی پیش ہوگیا‘ جس نے اپنا بیان حلفی استحقاق کمیٹی کو جمع کرادیا

جمعرات 29 جنوری 2015 14:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) استحقاق کمیٹی میں ٹھیکیدار بھی پیش ہوگیا‘ جس نے اپنا بیان حلفی استحقاق کمیٹی کو جمع کرادیا‘ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نادیہ عزیز کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری پر استحقاق مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر گزشتہ روز پنجاب کی استحقاق کمیٹی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت دیگر افراد کو نوٹسز جاری کئے تھے استحقاق کمیٹی کے چیئرمین محمد اقبال کے سامنے وہ ٹھیکیدار بھی پیش ہوگیا اس نے اپنا ایک بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنی رقم کے حصول کیلئے ڈاکٹر نادیہ عزیز سے کوئی سفارش نہ کروائی ہے ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے ٹھیکیدار کی رقم کیلئے سفارش کی تھی تاہم تمام شواہد اور بیانات گزشتہ روز قلم بند کرلئے گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر کیا فیصلہ سامنے آتا ہے یادرہے کہ 26 مارچ 2014ءء کو سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اراکین اسمبلی اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کے درمیان چیک کے باعث بحث ہوگئی تھی۔