محکمہ سوئی گیس کیخلاف احتجاجی جلوس نکالنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی پر برہم‘سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کیلئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

جمعرات 29 جنوری 2015 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) محکمہ سوئی گیس کیخلاف احتجاجی جلوس نکالنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی پر برہم‘سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کیلئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں‘ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس کیخلاف گزشتہ روز ایک بہت بڑے جلوس میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید ‘ رکن پنجاب اسمبلی‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ عبدالرزاق ڈھلوں سے نالاں ہیں کیونکہ مذکورہ جلوس میں جس قدر نعرے گو نواز گو کے لگے جو مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں پرنٹ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے اس کا نوٹس لیا اور ارکان اسمبلی سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔