کراچی ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا 3 روپے ،چینی 30 پیسے سستی ہوگئی

جمعرات 29 جنوری 2015 14:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا 3روپے فی کلو اور چینی 30پیسے سستی ہوگئی ہے۔تاجروں کے مطابق دال چنا کمی کے بعد64 روپے کلو کی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق عالمی منڈی میں دال چنا کی قیمتوں میں کمی دیکھ کر امپورٹرز کی جانب سے وافر مقدار میں درآمد کی جارہی ہے جس کے باعث اس کے نرخ کم ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ سندھ کی شوگر ملوں میں نئی چینی کی تیاری اور مارکیٹ میں رسد بہتر ہونے سے یہ ہول سیل سطح پر مزید 30 پیسے سستی ہوکر یہ 49 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :