وزیر اعظم آزادکشمیر کل چتر پڑی میں محترمہ بے نظیر بھٹوشہید میڈیکل روڈ کا افتتاح کریں گے

جمعرات 29 جنوری 2015 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کل چتر پڑی میں محترمہ بے نظیر بھٹوشہید میڈیکل روڈ کا افتتاح کریں گے چترپڑی کے سیاسی و سماجی کارکنوں نے اس روڈ کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کیا ہے بلاشبہ یہ جی ٹی روڈ کے معیار کی سڑک ہے جو وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی سے تعمیرہوئی ہے تاہم چترپڑی کی پرانی روڈ جو مونجھوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہے وزیراعظم کالج سے واپسی پر اسی روڈ سے سفر کریں تو انھیں معلوم ہو گا کہ کسی شخص نے اگر دوائی پلائے بغیر پی لی ہو تو وہ اس سڑک پر سفر کر سکتاہے چترپڑی کے سیاسی وسماجی حلقوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے اکثر طالبعلم کورات کو اسی پرانی روڈ کو استعمال کرتے ہیں جگہ جگہ گڑہوں کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں لہذا وزیراعظم چتر پڑی کی پرانی روڈ کی فوری مرمت کے احکامات جاری کریں۔