اقوام متحدہ نسل کشی کے خلاف جنگ کا مشن جاری رکھے‘ اسرائیل

جمعرات 29 جنوری 2015 15:03

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اسرائیلی صدر ریووین ریولائن نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متہدہ نسل کشی کے خلاف جنگ کا مشن جاری رکھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کا ہولوکاسٹ انسانیت کے خلاف انسانیت کے وحشیانہ تشدد کا آخری باب نہیں تھا اور نہ ہی پرائی کا تعلق کسی خاص مذہب‘ ملک اور طبقے سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کی پیداوار اقوام متحدہ بوسنیا‘ روانڈا‘ سوڈان‘ کمبوڈیا‘ شام اور نائیجیریا اور دنیا کے دیگر کئی ممالک میں انسانیت کا قتل عام روکنے میں ناکام رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی سرخ لائنز قائم کرنی چاہئے جو کہ نسل کسی کی وضاحت کرتی ہوں اور ان سرخ لائنز کو عبور کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :