سینیگال کافیفا سے ویسٹ ہیم کے کھلاڑی ڈیافر سیکھو پر پابندی کا مطالبہ

جمعرات 29 جنوری 2015 15:04

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) انگلش فٹ بال کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ ایف سی کے سینیگالی کھلاڑی ڈیافرا سیکھوپر پابندی کے لیے فیفا میں درخواست جمع کرادی گئی۔ڈیافرا سیکھوکمر کی انجری کے باعث افریقن نیشنز کپ سے دست بردار ہوگئے تھا لیکن غیرمتوقع طورپر انگلش کلب کے میچ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینیگال فٹ بال فیڈریشن نے گزشتہ روز ان کے اس اقدام ہر فیفا میں شکایت درج کرادی ہے جبکہ سینیگال کے کوچ الین گیریس بھی ڈیافراکی اس غیر متوقع شرکت پر برس پڑے۔

سینیگال فٹ بال کے سربراہ نے فیفا سے ڈیافراکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ،کارروائی کی صورت میں فٹ بالر کو فرنچ کلب میٹزسے نئے معاہدے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے،ڈیافراکی انگلش پریمئرلیگ کے اگلے میچوں میں لیورپول اور مانچسٹریونائیٹڈ کے خلاف کھیلنے سے قاصرہوں گے۔دووسری جانب سینیگال کی ٹیم افریقن کپ سے باہر ہوچکی ہے۔