بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپک چمپین کھلاڑی جسونت سنگھ انتقال کرگئے

جمعرات 29 جنوری 2015 15:04

کولکتہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ جسونت سنگھ راجپوت 86سال کی عمر میں مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

بنگال ہاکی ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری خالدحسین نے میڈیاکو بتایا کہ جسونت سنگھ راجپوت گزشتہ دوہفتوں سے سینے میں انفکشن کے باعث شدیدعلیل تھے۔ جسونت سنگھ راجپوت نے1948لندن اولمپک میں اور1952میں ہیلسنکی میں گولڈمیڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔

متعلقہ عنوان :