آسٹریلیا کا مائیکل کلار ک کی جگہ اسمتھ کوکپتان بنانے پر غور وخوص

جمعرات 29 جنوری 2015 15:04

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) آسٹریلین کرکٹ بورڑ ورلڈ کپ کے بعد اسٹیون اسمتھ کو ٹیم کا کپتان بنانے پر غوروخوص کررہاہے۔مائیکل کلارک مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد 14فروری سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں آسٹریلیاکے کپتان ہونگے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے حکام ورلڈکپ کے بعد اسمتھ کو مستقل کپتان بنانے کے لیے غورکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکل کلارک کی بھارت کے دورے اور دیگر مقابلوں میں فٹنس مسائل کے باعث غیرحاضری نے حکام کو ایشنر سیریزسے قبل ان کی جگہ نئے مستقل کپتان کے چناوٴ کے لیے مجبورکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :