اسٹورٹ براڈ نے کم معاوضہ پانے والوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:05

سڈنی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے انگلینڈ میں کم معاوضہ پانے والوں کو دی گئی اپنی رائے پر معافی مانگ لی۔اسٹورٹ براڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررائے دیتے ہوئے لکھاتھا میں نے سناہے کہ انگلینڈ میں کم معاوضہ پانے والے حضرات کاشماردنیا کے سرفہرست دس فی صد کمانے والوں میں ہوتاہے۔

(جاری ہے)

براڈ کے اس بیان پر انگلینڈ کے سابق کھلاڑی گیون براڈ سمیت متعدد افراد جنھیں کم معاوضہ پانے والوں میں شمارکیاجاتاہے نے اپنے خیالات کااظہارکیاتھا۔تاہم اسٹورٹ براڈ کا اصرار ہے کہ اس کامقصد یاددہانی کے سواکچھ نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ میں یہ اپنی حیرانی ظاہر کرناچاہتاتھا کہ دنیا کس قدر وسیع ہے، اسے کسی کی دل آزاری مقصود نہیں تھی اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں ان سے معافی مانگتاہوں۔ براڈ نے اپنے متنازعہ بیان کو ویب سائٹ سے ہٹادیاہے۔