یارکشائر کاایرون فنچ اور گلین میکسویل سے نئے سیزن کے لیے معاہدہ

جمعرات 29 جنوری 2015 15:05

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پانگلش کرکٹ کاوٴنٹی کلب یارکشائر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں ایرون فنچ اور گلین میکسویل سے نئے سیزن کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے۔ ایرون فنچ اور گلین میکسویل سہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کررہے ہیں اور آسٹریلیاکی ورلڈکپ ٹیم میں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں آئی پی ایل میں شرکت کے بعد رواں سال مئی میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے برطانیہ پہنچیں گے۔ ایرون فنچ پچھلے سیزن میں کلب کی نمائندگی کی تھی جبکہ رواں سیزن میں کاوٴنٹی چمپین شپ، رائل لندن ون ڈے کپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ میکسویل کلب کے ہوم گراوٴنڈ میں ہونے والے سات میچوں میں سے چھے میں شرکت کریں گے۔