شمالی کوریا نے 2009ء میں سربراہی کانفرنس کا انعقاد امدادی خوراک اور کیش رقم سے مشروط کیا تھا‘ لی بائیونگ بیک

جمعرات 29 جنوری 2015 15:08

سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جنوبی کوریا کے سابق صدر کی بائیونگ بیک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 2009ء میں سیئول کیساتھ سربراہی کانفرنس کیلئے دس بلین ڈالر رقم اور ایک ملین ٹن خوراک فراہم کرنے کی شرط رکھی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق صدر نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2009ء میں سربراہی کانفرنس کیلئے کیش رقم اور امدادی خوراک کی شرط رکھی تھی جوکہ انہوں نے مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اس کانفرنس کا انعقاد ناکام ہوا تھا اور تعلقات میں بہتری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا