ایشین اسکواش، دفاعی چیمپئن پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
جمعرات 29 جنوری 2015 15:08
کوالالمپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی روز دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔دفاعی چیمپئن قومی اسکواڈ نے ابتدائی میچ میں سنگاپور کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا، دوسرے میں جنوبی کوریا کو بھی اسی مارجن سے شکست دی۔ بھارت ، ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے بھی فتوحات سمیٹتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کو ممکن بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں آغاز ہوگیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سنگاپور کے مابین کھیلا گیا۔ابتدائی گیم میں پاکستان کے نمبرون کھلاڑی طیب اسلم نے پینگ کا ہوئی کو 3-1 سے مات دی، ان کی کامیابی کا اسکور 11-2،9-11،11-4اور 11-8 رہا۔(جاری ہے)
دوسرے میچ میں علی مجتبیٰ بخاری نے بینڈیکٹ چائیان کو 5-11،11-9، 11-3 اور12-10 سے شکست دی۔
تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے چاوٴ مین کو 11-5، 11-7 اور 11-8 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ شام میں قومی ٹیم گروپ اے میں اپنا آخری میچ کھیلنے کیلیے جنوبی کوریا کیخلاف کورٹ میں اتری، جس میں طیب نے یو سونگ جیون کیخلاف ابتدائی مقابلہ بغیر کسی مزاحمت کے 11-7 ،11-8 اور 11-5 سے اپنے نام کرلیا۔دوسرے میچ میں سنگ ہیوگ کے مقابل علی مجتبیٰ بخاری نے بھی باآسانی 11-9 ، 11-4 اور11-6 سے کامیابی حاصل کی۔ اسرار احمد نے تیگ ہیو جن کو 11-6،11-6 اور11-9 سے ہرادیا۔ دو فتوحات کے بعد قومی ٹیم نے گروپ اے سے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں پر اس کا سامنا گروپ بی کی دوسری ٹیم سے ہوگا جو ممکنہ طور پر جاپان ہوسکتی ہے۔ابتدائی روز گروپ سی میں موجود بھارت نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، اس نے سری لنکا کے بعد چائنیز تائپے کو آسان مقابلوں میں زیر کیا۔ گذشتہ ایونٹ کی رنرز اپ ملائیشین سائیڈ دونوں میچزمیں سرخرو رہی، اس نے پہلے جاپان کو زیر کیا پھر کویت کو بھی ٹھکانے لگادیا۔گروپ ڈی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایران اور عراق کو ہرا کر سب سے آگے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.