گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لیے6 ناموں پر غور شروع

جمعرات 29 جنوری 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدر محمد سرور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گونر کے لیے ،ذکیہ شاہ نواز،جعفر اقبال ،وزیرمملکت محمد زبیر ،خواجہ احمد احسان ،رانا ثنااللہ اور راجہ ظفر الحق کے نام زیر غور ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ اور ذکیہ شاہ نواز کے گورنر پنجاب بنائے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔باقی دو نام بھی زیر غور ہیں لیکن گورنر کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی رضامندی کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے بھی بنائے جانے کا کافی حد تک امکان ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی ختم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :