سردار اکبر خان کا پشتونخوامیپ سے کوئی تعلق نہیں ،سید غفورشاہ

جمعرات 29 جنوری 2015 15:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلع سیکرٹری سید غفورشاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ضلع کونسل کے رکن سردار اکبر خان ترین کو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پر انہیں پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج کے بعد سردار اکبر خان کا پشتونخوامیپ سے کوئی تعلق نہیں ہے پارٹی جلد انکے خلاف قانونی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری عبدالنعیم ، خیرمحمد افغان، عبدالشکور وطن جار ، ضلع کونسل کے ممبران حاجی جان محمد ترین، ملک ظریف خان ترین، حاجی حقداد ترین پارٹی رہنماؤں ملک حاجی امیر شاہ، حاجی اعظم جان، ملک حیدر خان ، حاجی عبدالحکیم ، نقیب ترین، مونسپل کمیٹی کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق ترین، یوسی صدر کے نومنتخب چیئرمین دوست محمد ترین ڈپٹی چیئرمین محمد صادق ترین ، ملک عمر خان ترین، مونسپل کمیٹی کے ممبر سید حبیب اللہ شاہ، و دیگر بھی موجود تھے سید غفور شاہ نیپر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سردار اکبر خان ترین کو پارٹی سے خارج کردیا گیا واضع رہے کہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں سردار اکبر خان کو مخصوص نشست پر نامزد کرکے پارٹی کے کونسلروں نے اپنے ووٹ سے انہیں کامیاب کرایا 28 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کے دوران ووٹ استعمال کرنے نہیں آئے جس پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سردار اکبر خان ترین کو پارٹی سے خارج کردیا گیا آج کے بعد سردار اکبر کا پشتونخوامیپ سے کوئی تعلق نہیں اسکے خلاف پارٹی قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی