گنداخہ ، 6نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے ٹریکٹر چھین کرلے گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 15:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) گنداخہ کے علاقے میں 6نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے ٹریکٹر چھین کرلے گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حاجی عبدالکریم شاہی گوٹھ سے ٹریکٹرلیکر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے ٹریکٹر اور ٹرالی چھین لی اور جاتے ہوئے ٹرالی راستے میں چھوڑ کر ٹریکٹر لیکر فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :