نوشکی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹیکا احتجاج

جمعرات 29 جنوری 2015 15:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نوشکی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا گیا جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر اسماعیل بادینی کی قیادت میں زمینداروں اورعلاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی تریفک معطل ہوگئی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑامظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے بجلی بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :