ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری دے دی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ورلڈ بنک نے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری دے دی ، پانچ کروڑ ڈالر سندھ میں معاشی حالات کی درستگی پر خرچ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کے اعلامیے کے مطابق قرض پچیس سال کی مدت کیلئے ہوگا ، پانچ سال کی رعایتی مدت ہوگی ۔ منصوبے سے خدمات کے شعبے میں سیلز ٹیکس کے محصولات بڑھانے میں مدد ملے گی ‘ بجٹ کے عمل کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا ۔ منصوبے کے تحت مالی اور فنی امداد فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :