ساہیوال، ڈی جی خان اور اٹک کے تحصیلداروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا
جمعرات 29 جنوری 2015 15:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے خواتین کی موروثی جائیداد الاٹ کرنے کی تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تین اضلاع ساہیوال، ڈی جی خان اور اٹک کے تحصیلداروں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
(جاری ہے)
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وراثتی انتقالات کی غلط تقسیم، زائد حصہ جات کی بنیاد، متنازعہ ریکارڈ کی فیڈنگ اور بلاک کئے جانے والے کھاتہ جات کی تفصیلات کیلئے صوبہ بھر میں قائم کمیٹیاں جوکہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پر مشتمل ہیں، ہفتہ وار رپورٹ حکومت کوارسال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم ترین رکن ہیں جن کو موروثی جائیداد میں حصہ دار بنا دیاگیا ہے مگر بعض ریونیو افسران اپنے فرائض کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عوام کی طرف سے ملنے والی شکایات اور اس بارے میں تشکیل کمیٹیوں کی رپورٹ پر ان تینوں اضلاع کے تحصیلداروں کو معطل کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.