حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر دکانیں بازار بند ، سڑکوں سے ٹریفک غائب
جمعرات 29 جنوری 2015 16:03
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر دوکانیں بازار بند ، سڑکوں سے ٹریفک غائب ۔ ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کے قتل کے خلاف حیدر آباد میں بھی یوم سوگ منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر شہر لطیف آباد ، پریٹ آباد ، پھلیلی ، حالی روڈ سمیت سارے شہر میں ہڑتال جیسی صورت حال ہے ۔ تمام تجارتی ادارے کاروباری مراکز ٹرانسپورٹ رات گئے ہی بند ہونا شروع ہو گئے تھے ۔
شہر کے تمام مصروف ترین کاروباری مراکز بشمول سبزی منڈی جمعرات کو بند رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں اور سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ نجی سکول اور دفاتر بھی بند رہے ۔ سکھر میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں ۔(جاری ہے)
صبح سویرے کھلنے والی بیکری اور ہوٹل بھی بند کر دیئے گئے ۔
سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ۔ تعلیمی ادارے کھلے ہیں لیکن حاضری معمول سے کم ہے ۔ جامشورو میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز بند ہیں جن میں شاہی بازار ، لیاقت روڈ ، صرافہ بازار ، دریا روڈ پر مکمل شٹر بند ہڑتال رہی ، شہر کے پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن بھی بند رہے جب کہ کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ، لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامانا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دوسری طرف لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں بی ایس سی نرسنگ تھرڈ سیمسٹر کا بھی پرچہ ملتوی کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.