بلدیہ کورنگی میں علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے ،عبدالراشد خان

جمعرات 29 جنوری 2015 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی وہ تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے سے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محکمہ سے باہمی تعاون و اشتراک کے ذریعے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا ئیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا نے کیساتھ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی منتقلی کے بعد کچرا کنڈیوں اور علاقائی سطح پر مکھی مچھروں کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :