Live Updates

اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح ہے،شیریں مزاری

جمعرات 29 جنوری 2015 16:05

اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح ہے،شیریں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا موقف کل جماعتی کانفرنس میں واضح کر چکی ہے اوراس پر تبصرہ آرائی بالکل بے سود اور حقائق مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

ان کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا بیان مسلم لیگ نواز کی صفوں میں پھیلی بے چینی کا عکاس ہے کیونکہ حامد خان اگرچہ تحریک انصاف کے رہنما ہے تاہم وہ ایک نامور قانون دان بھی ہیں۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی کسی بھی درخواست کی پیروی ان کا پیشہ وارانہ حق ہے جسے تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنا صریحاً بددیانیتی اور بدنیتی کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگی وزراء جھوٹے اور بے معنی بیانات کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی روش ترک کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو عمدہ حکومت فراہم کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات