کارکن قتل ، وزیراعظم نے ایم کیوایم کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:10

کارکن قتل ، وزیراعظم نے ایم کیوایم کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے ایم کیوایم کے کارکن کے قتل اوراحتجاج کا نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں متحدہ رہنماءبابر غوری کو فون بھی کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کراچی کے گورنرہاﺅس ہونیوالے امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اورایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کے گھروالوں سے ملاقات کریں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بابرغوری نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف ایم کیوایم کے تحفظات دورکریں گے ۔