ٹی ایم اے چیچہ وطنی کا سابق اہلکار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:17

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ٹی ایم اے چیچہ وطنی کا سابق اہلکار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں110،بارہ ایل کا رہائشی ٹی ایم اے کا سابق ملازم رحمت اللہ قریب سے گزرنے والی ریلوے لائن عبورکرنے کی کوشش میں کراچی ایکسپریس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا، 50سالہ متوفی کو کئی سال قبل ٹی ایم اے سے برخاست کردیا گیا تھا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے،متوفی کے بیٹے کے مطابق اسکے باپ کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔