آئی سی سی نے افغانستان اورآئرلینڈ کوایگزیکٹوبورڈ میں شامل کرلیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:22

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اورآئرلینڈ کوایگزیکٹو بورڈ میں شامل کرلیا،دونوں ٹیموں کو 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ورلڈ کرکٹ لیگ کھیلنے کی ضرورت نہیں،دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس چیئرمین این سری نواسن کی زیرصدارت ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے شرکت کی، اجلاس میں افغانستان اورآئرلینڈ کوحالیہ کارکردگی کے پیش نظر فل ممبر ممالک کے ساتھ ورلڈکپ 2019میں براہ راست شرکت کا موقع فراہم کردیا گیا، اس اقدام کے بعد افغانستان اور آئرلینڈ کو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ورلڈ کرکٹ لیگ کھیلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صرف رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈکپ میں انٹری مل جائے گی، آئی سی سی رینکنگ کے مطابق تیس ستمبر 2017 تک ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کریں گی، آخری چار ٹیمیں دوہزاراٹھارہ میں ورلڈکپ کوالیفائر کھیلیں گی۔