سرینا ولیمز اور روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوانے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:22

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوانے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ روسی ٹینس کوئن ماریا شیراپوا سے ہوگا انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن ٹینتھ سیڈڈ اکاترینا مکاروا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ٹورنامنٹ کی عالمی نمبر دو ماریہ شرا پووا فائنلسٹ ہوچکی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز اور عالمی نمبر دو روس کی ماریا شراپووا کے درمیان کھیلا جائیگا، فائنل میں کامیابی کے لیے دونوں کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :