دبئی میں پاکستا نی ٹیکسی ڈرائیور کی موجیں لگ گئیں

جمعرات 29 جنوری 2015 16:22

دبئی میں پاکستا نی ٹیکسی ڈرائیور کی موجیں لگ گئیں

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) دبئی شاپنگ فیسٹول میں قسمت کی دیوی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر مہربان ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوابی کے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایک کلو گرام سونا لاٹری کے انعام میں جیت لیا جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریبا اکتالیس لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

نو سال سے دبئی میں ٹیکسی چلانے والے ضیا ء اللہ نے کا کہنا تھا کہ میں انعام نکلنے پر بہت خوش ہوں انعام نکلنے کا فون آیا تو یقین یہ نہیں آیا کہ قسمت اتنی مہربان کیسے ہو گئی، ضیاء اللہ نے والدین کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔