بنگلہ دیش‘ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے باعث درجنوں افراد لاپتہ

جمعرات 29 جنوری 2015 16:51

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بنگلہ دیش میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ 100 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو لے کر ملائیشیاء روانہ ہونے والی کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ ساحلی حکام نے 31 افراد کو زندہ بچالیا۔