شیخ رشید کی قادری کو حکومت مخالف تحریک پھر شروع کرنے کی دعوت
جمعرات 29 جنوری 2015 16:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مدینہ منورہ میں عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کرکے انہیں دعوت دی ہے کہ وہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے وطن آجائیں تاہم پھر حکومت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک کا آغاز کریں۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق شیخ رشید چاہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن سے قبل حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے اور اس کیلئے وہ ایک بار پھر عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو 14 اگست کو ایک ہی دن لاہور سے دھرنے کے لئے اسلام آباد روانہ ہونے کے لئے بھی شیخ رشید نے کردار ادا کیا تھا۔(جاری ہے)
شیخ رشید پھر حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کے لئے مختلف جماعتوں کو متحرک کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت ابھی ایسی نہیں ہے کہ وہ وطن واپس آکر حکومت کے خلاف تحریک کی قیادت کرسکیں وہ مدینہ منورہ سے واپس علاج کے لئے امریکہ جائیں گے جب ڈاکٹر ان کو کلین چٹ دیں گے تو وہ وطن واپس آنے میں ایک لمحے کی دیر نہیں کریں گے۔
طاہرالقادری نے اپنی واپسی سے قبل پارٹی کی تنظیم سازی، رکنیت سازی اور کارکنوں کو متحریک کرنے کے لئے ورکرز کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے اور پہلا کنونشن آج ڈی جی خان میں ہوگا۔ طاہرالقادری نے شیخ رشید سے کہا کہ حکومت کے ظلم کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں تاہم ابھی کچھ جماعتیں خوش فہمی میں مبتلا ہیں ان کی خوش فہمی دور ہو لینے دیں اور جب تحریک اور اتحاد کے مرحلے کا وقت آئے گا تو اسے خوش اسلوبی سے طے کرلیں گے فی الحال دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماﺅں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور مناسب وقت پر حکومت کے خلاف ایک بار پھر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.