مسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات سے حل ہو گا:راحیلہ خادم حسین

جمعرات 29 جنوری 2015 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہامسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات سے حل ہو گا۔جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کیلئے بھارت ہٹ دھرمی کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کی ٹیبل پر آئے تاکہ کشمیریوں کو بھی آزادی کی فضاء میسر آسکے۔یہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راحیلہ خادم حسین نے مزید کہا دونوں ملکوں کی عوام آپس میں اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے کیونکہ صدیوں تک اکٹھے رہنے کہ وجہ سے ان میں گہرا رشتہ قائم ہے مگر کچھ انتہا پسند عناصر راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردیتے ہیں ۔ان انتہا پسندوں کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے بھارت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرسکتا ہے ۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور ان کے سے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے