کوئٹہ،آل پاکستان نادراایمپلائزیونین بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹوکااجلاس

جمعرات 29 جنوری 2015 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آل پاکستان نادراایمپلائزیونین بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹوکااجلاس زیرصدارت صوبائی صدرہوااجلاس میں فیصلہ ہواکہ نادراملازمین کے جائزاورآئینی حقوق وفاقی سروس اسٹرکچر،پراپرسکیل،بلوچستان میں ملازمین کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں،تنخواہوں کی کٹوتی اورملازمین کی قریبی علاقوں کے بجائے دوردرازعلاقوں میں تبادلوں کے خلاف دیگرصوبوں کی طرح کوئٹہ میں بھی نادراملازمین علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں ہڑتالی کیمپ میں نادرایونین کے عہدیداروں سمیت دیگرملازمین 2فروری سے 9فروری تک علامتی بھوک ہڑتال کریں گے واضح رہے کہ آل پاکستان نادرایمپلائزیونین کے مرکزی اجلاس میں فیصلہ ہواتھاکہ احتجاج کے پہلے مرحلے میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں جائیں گے جس کے تحت چاروں صوبوں میں 2فروری سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں جائیں گے اجلاس کوبتایاگیاکہ وفاقی سروس اسٹرکچرکانادرامیں نفاذنہ ہونے کی وجہ سے نادراملازمین کومشکلات کاسامناہے جب تک وفاقی سروس اسٹرکچرکانظاذممکن نہیں ہوتااُس وقت تک نادراملازمین کے مسائل پراپرسکیل،ٹرانسفرپوسٹنگ،میڈیکل پینل،تنخواہوں میں اضافہ ،کمپیوٹرالاوٴنس،نادراموبائل وین الاوٴنس ،ملازمین کی جبری برطرفی،جبری معطلی،تنخواہوں کی کٹوتی اوردیگرمسائل حل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ سے اپیل کی گئی کہ نادراجیسے اہم ادارے وفاقی سروس اسٹرکچرکانفاذیقینی بنانے میں اپناکرداراداکریں اورملازمین کے مطالبات منظورکی جائے۔