کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی خیرپور،سکھراور گھوٹکی اضلاع کے اسکولوں میں نگرانی سخت کرنے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی ہدایت

جمعرات 29 جنوری 2015 16:58

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے خیرپور،سکھراور گھوٹکی اضلاع کے اسکولوں میں نگرانی سخت کرنے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اسکولوں میں انرولمنٹ زیادہ ہے ان اسکولوں میں ایس ایم سی فنڈز میں سے اسکولوں کی چار دیواری اور خار دار تار لگوائے جائیں اور اسکولوں کے اطراف میں تجاوزات اور ناجائز قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوسٹ اساتذہ،بند اسکولوں ،حفاظتی انتظامات اور سکھر ڈویژن میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے سلسلے میں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاکمشنر سکھر نے تمام اضلاع اور تعلقوں کے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں بند اسکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے حالیہ فہرستیں ترتیب دے کر فراہم کریں تاکہ بند اسکولوں میں اساتذہ تعینات کرکے ان کو کھلوایا جاسکے انہوں نے کہا کہ جس پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں حفاظت کی ضرورت ہے ان کی فہرستیں فراہم کریں اور جن اسکولوں میں انرولمنٹ زیادہ ہے وہاں فوری طور پر ایس ایم سی فنڈز میں سے چار دیواری اور خاردار تار لگوائے جائیں جبکہ تینوں اضلاع کے اسکولوں میں بائیومیٹرک نظام بھی متعارف کرایا جائے کمشنر سکھر نے پولیس اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کے اطراف میں ناجائز قبضہ اور تجاوزات کو فوری ہٹانے کے لیے اقدامات کریں کمشنر سکھر نے تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے سول سوسائٹی،میڈیا،اساتذہاور اسسٹنٹ کمشنرزپر مشتمل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی بنائیں جس کے تحت تعلیم کے حوالے سے شکایات سنیں اور ان کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کریں اجلاس میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکھر زیب النساء منگی نے گھوسٹ اساتذہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکھر میں 3 ، خیرپور میں6 اور گھوٹکی میں 20 گھوسٹ اساتذہ کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ہیڈ ماسٹرز کی رپورٹ پر گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند کی گئی ہیں۔