سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن(سرسو) کی جانب سے خواتین کی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے تین روزہ نمائش کراچی کے اوشین ٹاور کلفٹن میں 30 جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 29 جنوری 2015 17:00

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن(سرسو) کی جانب سے خواتین کی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے تین روزہ نمائش کراچی کے اوشین ٹاور کلفٹن میں 30 جنوری سے شروع ہوگی جس میں سندھ کے دیہات سے وابستہ خواتین کی بنائی ہوئی دستکاری کے نمونے رکھے جائیں گے سرسو کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز محمد ڈتل کلہوڑو کے مطابق نمائش کا مقصددستکاری ہنر اور ثقافتی ورثے کو نئی نسل ،ماہرین اور کاروباری اداروں سے منسلک طبقے میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ دستکاری کی صنعت کافروغ ہے جس سے سندھ کی ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کو اپنے روزگار میں اضافے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :