مہاجررابطہ کونسل ،معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی، ایس ایم منیر ، احمد چنائے اورزاہد حسین سمیت دیگر شہر دشمن صنعتکاروں کے خلاف تحریک چلائے گی،مہاجررابطہ کونسل

جمعرات 29 جنوری 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)مہاجررابطہ کونسل کی مجلس عاملہ کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ مہاجررابطہ کونسل ،معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی، ایس ایم منیر ، احمد چنائے اورزاہد حسین سمیت دیگر شہر دشمن صنعتکاروں کے خلاف تحریک چلائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مہاجر رابطہ کونسل نے کہاکہ یہ مفاد پرست عناصر ہرحکومت میں شامل ہوکر اپنے مفادات تو حاصل کرتے ہیں لیکن شہریوں کا بیڑا غرق کرتے ہیں اوران مفاد پرست صنعتکاروں کو کراچی کے شہریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔