وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور انہیں عوام کی بہتر خدمت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام

جمعرات 29 جنوری 2015 17:13

لاہو ر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط ،وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور عوام کی خدمت کے سلسلے میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے دوبئی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر طاہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو مرحلہ واروارڈنز کو خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز کیلئے مرحلہ وار لیکچر کا اہتمام کرنے کا مقصد انکے عزم کو بلند کرنا ہے۔

دوسرے مرحلے میں ٹریفک لائنز میں منعقد ہونیوالے لیکچر میں انسپکٹرز ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنزاور کانسٹیبل شریک ہوئے ۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کواٹرز رانا شجاعت ،مینیجر اٹلس ہنڈاتسلیم شجاع اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس وارڈنز کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ لیکچرکا مقصددوران ڈیوٹی وارڈنز کے ذہن میں پیدا ہونے والے نفسیاتی سوالوں کا جواب اور ماہرین سے براہ راست گفت وشنید کرکے انہیں ذہنی طور پر آسودہ کرنا ہے ۔ ایسے لیکچرز سے وارڈنز اور شہریوں کے مابین دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا،انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔