کراچی، گلشن حدید میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، محمد اسلام

جمعرات 29 جنوری 2015 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے گلشن حدید ودیگر قرب وجوار کے علاقوں میں چوری ڈکیتی لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلشن حدید کے عوام خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں چوری ڈکیتی کے 18 سے زائد واقعات سے علاقے میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گلشن حدید میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ گلشن حدید جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بنتا جارہا ہے اور کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی اور عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا تو جماعت اسلامی گلشن حدید میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور چوری ڈکیتی رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سخت احتجاج کرے گی اور بدامنی جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :