جماعت اسلامی بلوچستان کا دو روزہ تربیتی اجتماع کل سبی میں شروع ہوگا

جمعرات 29 جنوری 2015 17:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کا دو روزہ تربیتی اجتماع کل سبی میں شروع ہورہا ہے جس سے مرکزی امیر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ودیگر صوبائی رہنماخطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اجتماع کے دوران نوجوانوں کیلئے یوتھ کنونشن ،شعراء وادیبوں کیلئے نعتیہ مشاعرہ بھی ہوگا اجتماع ارکان کے ساتھ ایک قومی گرینڈ جرگہ بھی ہوگا‘ جس سے قبائلی عمائدین‘ علماء کرام اور سیاسی رہنماء بھی خطاب کریں گے قومی جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات تیار کی جائیں گی۔دوردرازعلاقوں کے قافلے ووفود سبی کے تاریخی مقام جرگہ ہال پہنچ گیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :