جھڈو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 17:39

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جھڈو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ، جھڈو میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا ٹائم شیڈول طے ہونے کے باوجود بھی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت روزانہ چودہ سے سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، جھڈو کے شہریوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔