نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں تاخیر حکومت کی سست روی کی عکاس ہے،ایس ایم تنویر

جمعرات 29 جنوری 2015 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں تاخیر حکومت کی سست روی کی عکاس ہے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پالیسی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے دو سو ارب روپے مختص کئے جائیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی دوہزار چودہ تا انیس کے اعلان میں تاخیر وفاقی حکومت کی سست روی ظاہر کرتی ہے، سال دوہزار آٹھ سے دوہزار تیرہ تک بھارت اور بنگلہ دیش نے ٹیکسٹائل پالیسیز کی بدولت برآمدات میں بالترتیب چورانوے فیصد اور ایک سو ساٹھ فیصد اضافہ کیا، جبکہ پاکستان میں دوہزار نو سے دوہزار چودہ تکیہ شرح صرف بائیس فیصد اور دنیا میں پینتالیس فیصد رہی۔

اپٹما کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجوزہ پالیسی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے صرف ساٹھ ارب روپے مختص کرنا سمندر میں قطرے کے برابر ہے، اسے دو سو ارب روپے تک بڑھایا جائے۔