پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد

جمعرات 29 جنوری 2015 18:28

پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) وزرات داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف شاہ عبداللہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے تھے جس پر ان کے وکیل فیصل چوہدری نے جمعہ کو وزارت داخلہ میں مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی جسے حکومت کی جانب سے کافی غور وفکر کے بعد مسترد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں باہر جانے دینے کی اجازت پر فیصلہ سنا چکی ہے لیکن حکومت کی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جو کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔جس کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :