سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا چمبہ ہاؤس میں تزئین و آرائش کا کام مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار،
فنڈز کی کمی کے معاملے پر آئندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت ،سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت اجلاس
جمعرات 29 جنوری 2015 18:47
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت میں چنبہ ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس بیرسٹر عثمان ابراہیم‘ سینیٹر حاجی سیف اللہ خان بنگش‘ سینیٹر محمد ظفر اللہ خان‘ سینیٹر عبدالرؤف ‘ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس‘ پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں وفاقی کالونی میں غیر قانونی قبضے ‘ سرکاری اراضی واگزار کرنے کے لئے اقدامات اور وفاقی ملازمین کی رہائشگاہوں کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے ۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے بعض معاملات پر برہمی کا بھی اظہار کیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں فنڈز کی کمی کے معاملے پر آئندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ بلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں پی ڈبلیو ڈی لاہور کی طرف سے گزشتہ 5 سالوں کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کئے گئے منصوبوں کی تفصیل بھی بتائی گئی جبکہ کمیٹی نے چمبہ ہاؤس کی تزئین و آرائش میں سست روی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 2012 ء سے شروع ہونے والی تزئین وآرائش ابھی تک کیوں مکمل نہیں ہو سکی۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حوالے سے دیگر ترقیاتی معالات بھی زیربحث لائے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.