پشاور،سرکاری کالجوں میں تقرریوں اور تبادلوں پرپابندی عائد

جمعرات 29 جنوری 2015 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کے مجاز حکام نے سرکاری کالجوں میں موثر تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے ان اداروں میں اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان امور کے حوالے سے تجاویز موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تعلیمی ضرورتوں اور پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے زیر غور لائی جائیں گی۔اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم ، آرکائیوز اور لائبریریز کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :