لورالائی کوئٹہ روڈ کمشنری کے قریب کاراور کشہ کے تصادم ،ایک شخص جاں بحق ، دو افراد ذخمی ہوگئے

جمعرات 29 جنوری 2015 18:51

لورالائی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) لورالائی کوئٹہ روڈ کمشنری کے قریب کاراور کشہ کے تصادم میں ایک شخص جان بحق جکہ دو افراد ذخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لورالائی کوئٹہ روڈ پر کار اور کشہ میں تصادم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں محمد نور موقع پر جاں بحق جبکہ ظریف خان اور عبداللہ شدید زخمی ہوگئے ذخمیوں کو پوری طبی امداد کے لئے کوئٹہ ریفرر کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج ڈرئیور کو حراست میں لے لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔