نوجوان ایکشن کمیٹی ژوب کا بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

جمعرات 29 جنوری 2015 18:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) نوجوان ایکشن کمیٹی ژوب کے پریس سیکرٹری ظفر اللہ کاکڑ کی قیادت میں ژوب میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ہیاس موقع پر میر ظفر اللہ کاکڑ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ژوب یں واپڈا نے ظلم کی انتہاکردی اور اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

اور ی اپوزئی اور شہر کی نیو آبادی کاکڑ ٹاون کو باتر گھنٹے میں صرف دو گھنٹے بجلی کی فراہمی دی جا رہی ہے۔ جوکہ سراسر ظلم و جبر ہے۔ اسی موقع پر ظفر اللہ کاکڑنے کہا کہ ااگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نوجوان ایکشن کمیتی نیشنل آئی وے بند سمیت ضلع ژوب اور شیرانی میں پولیو بائیکاٹ بھی کرسکتی ہیں۔ نوجوانان ایکشن کمیٹی کے عہدیدارانھ نے مزید کہا کہ ضلع ژوب میں پولیوں کو بجلی مشروط کرتے ہیں اگر بجلی کی فراہمی یویقینی نہیں کی گئی تو پولیو بائیکاٹ زبردست مہم چلائی جائی گی۔

(جاری ہے)

اور کسی صورت میں پولیوں مہم نہیں ہونے دینگے انہوں نے نئے مزید کہا کہ نوجوانا ن ایکشن کمیٹی نے بجلی کے حصول کیلئے ژوب سے کوئٹہ اور ژوب سے اسلانم آباد تک پیدل لانگ مارچ بھی کیا۔ اور اپنے مطالبے پر پیچھے کسی صورت نہیں ہٹیں گے ۔ مظاہرین نے چیف کیسکو اور واپڈا کے حکام کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ۔ اور نوجوانان ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے ۔ جس پر بجلی دو پولیوں کامیاب کرو ، واپڈا محکمہ مردہ باد ، چیف کسیکو مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :