سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پرٹنڈو الہ یار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
جمعرات 29 جنوری 2015 18:55
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ64کے یونٹ انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پرٹنڈو الہ یار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر انجمن تاجران ، تاجر اتحاد سمیت تمام کاروباری و تجارتی تنظیموں ، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹر حضرات نے اپنی معمول کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رکھ کر احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
احتجاج کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے ۔ جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا ۔اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
ظلم اور زیادتی کے اس عمل کے خلاف کوئی سیاسی ، مذہبی یا سماجی تنظیم آواز بلند کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی کا یہ عمل ایم کیوایم کے کارکنان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ایم کیوایم کے قیام سے آج تک کارکنان نے اپنے لہو کی قربانیاں دے کر حق اور سچ کے پرچم کو بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل وزراء بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ طاقت کے زعم میں بے گناہ شہریوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگ رہے ہیں۔ انہیں نہیں معلوم کہ خداکی لاٹھی بے آواز ہے ۔ مظلوم عوام کی آہیں سندھ حکومت کے فرعونوں کے لئے تباہی کا سامان بن کر رہیں گی۔ نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ اور ظلم و زیادتی کے اس عمل میں ملوث طاقتور افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.