پشاور، ملک کرکٹ اکیڈمی کے ہاتھوں آر سی اے کو شکست

جمعرات 29 جنوری 2015 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دیکر دو صفر سے برتری حاصل کرلی ، قائد اعظم سٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی انڈر19 کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 187 رنز بنائے جس میں محب الله شاندارہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے ،مسلم 34 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

راشد لطیف اکیڈمی کی طرف سے شازیب نے تین ،علی عثمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں راشد لطیف اکیڈمی کی ٹیم 143 بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عمیر45 ،علی عثمان35 رنز کیساتھ نمایاں سکور رہے ۔ملک کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے قیص احمد نے تین روایت ،جہانگیراور نعمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ملک کرکٹ اکیڈمی نے میچ میں 44 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔محب الله کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔اس سے قبل ایم سی اے پشاور نے راشد لطیف اکیڈمی کو 87 رنز سے شکست دی تھی ۔ایم سی اے نے مقرررہ اوورز میں 166 رنز بنائے جواب میں آر سی اے کی ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :