پشاور ریجن نے انٹر ریجنل سپورٹس گالا کی میجر ٹرافی اپنے نام کرلی

جمعرات 29 جنوری 2015 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پشاور ریجنل نے خیبرپختونخوا انٹرریجنل سپورٹس گالا2015 کی میجرٹرافی اپنے نام کرلی ، گورنمنٹ کالج پشاورنے ہینڈ بال ، سکواش ، ٹیبل ٹینس اور ایٹھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ والی بال ، بیڈمنٹن میں دوسری اور باسکٹ بال میں تیرسی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنمنٹ کالج مردان کے ایتھلیٹ سفیر الله کو گیمز کا بہترین کھلاڑی چنا گیا ۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی اور منسٹرسپورٹس امجد آفریدی نے اانعامات تقسیم کئے۔ڈائریکٹر آف سپورٹس اور ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد سپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس میں گورنمنٹ کالج پشاور ڈویژن اور سوات ڈویژن نے مشترکہ طور پر 42 ، 42 پوائنٹس حاصل کئے اور اس طرح ایتھلیٹکس جوائنٹ ونر قرار پائے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج مردان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس طرح باسکٹ بال میں گورنمنٹ کالج بنوں نے پہلی ، گورنمنٹ کالج دیر اپر ملاکنڈ ڈویژن نے دوسری گورنمنٹ کالج پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ہینڈ بال میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی ، گورنمنٹ کالج مردان نے دوسری اور گورنمنٹ کالج ہزارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ والی بال مین گورنمنٹ کالج بنوں ، گورنمنٹ کالج متھرا پشاور ڈویژن اور گورنمنٹ کالج پبی مردان ڈویژن نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سکواش میں گورنمنٹ کالج پشاور ڈویژن ، گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن اور گورنمنٹ کالج مردان ڈویژن نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بیڈمنٹن میں ہزارہ ڈویژن کے گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنمنٹ کالج پشاور ڈویژن نے دوسری اور گورنمنٹ کالج ڈیرہ اسماعیل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سپورٹس گالا میں ٹوٹل سات گیموں کا انعقاد کیاگیا جس میں تین سو پچاس کے قریب کھلاڑیوں نے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ہزارہ اور پشاور ریجن کی نمائندگی کی ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملحقہ کالجز کے کھیلوں کی سرگرمیاں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر نگرانی منعقد کی گئیں ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیموں میں سات ہزار ، دوسری پوزیشن میں پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن ٹیم کو تین ہزار روپے دیئے گئے ۔ گیمز تین دن تک جاری رہی ۔ اس موقع پر منسٹر فار انفارمیشن اینڈ ایجوکیشن مشتاق احمد غنی اور منسٹر سپورٹس امجد آفریدی مہمان خصوصی تھے ، صدر سپورٹس کمیٹی پروفیسر سید فیاض علی شاہ ، ڈائریکٹرہائیر ایجوکیشن نورالله وزیر ، ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود،عبدالرشید انور،ارشد حسین اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد رنگارنگ اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :