بھل صفائی مہم کے دوران صوبے کی تمام نہروں اور ایریگیشن چینلز کی صفائی کو جلد مکمل کیا جائے گا ،محمودخان،

3کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے کابل ریور کینال کے 132کلومیٹر حصے کو اس مہم کے دوران صاف کیا جائیگا، وزیرآبپاشی خیبرپختونخوا

جمعرات 29 جنوری 2015 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ جاری بھل صفائی مہم کے دوران صوبے کی تمام نہروں اور ایریگیشن چینلز کی صفائی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا جس سے پانی کے ضیاع کا سدباب ہونے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے وافر مقدار میں پانی فراہم ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل ریور کینال میں بھل صفائی کے کام کے معائنے کے دوران موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو انجنئیر کابل ریور کینال اسد زمان خان نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے کابل ریور کینال کے 132کلومیٹر حصے کو اس مہم کے دوران صاف کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ نہایت ایمانداری سے بھل صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں ں کو بروئے کار لائیں۔اس سلسلے میں انہوں نے منتخب نمائندوں اور صوبے کی عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ اس مہم کو مانیٹرکرنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں جاری کاموں کی کڑی نگرانی رکھیں اورجہاں کہیں شکایت ہو تو بروقت انہیں اطلاع کریں تاکہ فوری طور پر اس کا سدباب کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :