اس کی کیا گارنٹی ہے عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مان لینگے: پرویز رشید
جمعرات 29 جنوری 2015 19:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) پرویز رشید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 2013ء کے انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیدے تو اس کی کیا گارنٹی ہے کہ عمران خان اس کیخلاف دھرنا نہیں دیں گے۔ عدالتوں سے فیصلہ آ بھی جائے تو عمران خان الزامات لگاتے رہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔
جب عمران خان مطالبہ کر رہے تھے اس وقت 4 حلقے کھل چکے تھے۔ عمران خان صاحب کو بتایا گیا کہ حلقے کھل چکے ہیں، برائے مہربانی عدالت تشریف لائیں لیکن وہ 4 ماہ تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی جبکہ عمران خان صاحب 8 ماہ تک ٹربیونل ہی نہیں گئے جس کی وجہ سے کارروائی رُکی رہی۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان صاحب اسی انصاف کو مانتے ہیں جو چیئرمین تحریک انصاف کرتا ہے۔
جوڈیشل کمشن انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیدے تو کیا گارنٹی ہے کہ عمران خان اس کیخلاف دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ عمران خان پہلے عدالتی فیصلے پر تالیاں بجاتے ہیں لیکن جب فیصلے کی سمجھ آ جائے تو مخالفت شروع کر دیتے ہیں۔ عمران خان نے این اے 122 ٹربیونل کی جس رپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا اس کیخلاف ہی درخواست دیدی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے رمضان شوگر ملز کے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کیں۔ عمران خان کو عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی ہر چیز پر اعتراض ہے۔ عمران خان کی سیاست یہ ہے کہ سڑک، کالج یا ہسپتال بنے تو اس پر اعتراض شروع کر دو۔ عمران خان عوام کی سہولت کیلئے بننے والے پلوں پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ میں پل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.