امریکہ نے پاکستان کو انتہائی سستے داموں خرید رکھا ہے اپنے قریبی اور قابل اعتماد دوست بھارت کو سمجھتا ہے ، حکومت پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کرنے اور قومی مفادات کا تحفظ کرے ، سینیٹر سیدہ صغریٰ امام

سیکرٹری خارجہصغریٰ امام کے سوالوں کا جو اب دینے سے قاصر رہے

جمعرات 29 جنوری 2015 19:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) سینیٹر سیدہ صغریٰ امام نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو انتہائی سستے داموں خرید رکھا ہے جبکہ اپنے قریبی اور قابل اعتماد دوست بھارت کو سمجھتا ہے ، حکومت پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کرنے اور قومی مفادات کا تحفظ کرے ، قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے اجلاس میں سیدہ صغریٰ امام نے کہا ہے کہ 2001ء میں امریکہ نے سازوسامان کی ترسیل کے لئے فی کنٹینر 250ڈالرز کرایہ کا معاہدہ ہوا تھا پندرہ سال گزرنے کے بعد بھی فی کنٹینر کرایہ وہی ہے اس میں اضافہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو سالانہ صرف 850 ملین ڈالر ادا کرتاہے جس میں 300ملین ڈالر واپس امریکی کمپنیوں کو مختلف مدوں میں چلا جاتا ہے امریکہ پاکستانی مفادات کی بجائے بھارتی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے سیدہ صغریٰ امام نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء اگلے سال ہورہا ہے اور یہ ساری ترسیل کے راستے ہوگی جو پاکستان کے انفراسٹرکچر کو تباہ کردے گا امریکہ اس کے باوجود بھارت سے سول نیوکلیئر کا معاہدہ کررہا ہے بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بنانے جارہا ہے یہ ہماری خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سستے داموں ہمارے قومی مفادات کا سودا کیا ہے اور ہمیں چند ٹکوں کی خاطر خریدا ہے اس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا سیدہ صغری امام کے چھ چھبتے سوالوں کا سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری جواب دینے سے قاصر رہے