پولیس تشدد اور انتقامی کارروا ئی کیس،سپریم کورٹ کا وفاق اور صوبوں سے پولیس اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ طلب،
عوام کو بنیادی حقوق کی پامالی حکومت کی ذمہ داری ہے عدالت کی نہیں،اگر حکومت ناکام ہوگئی ہے تو پھر ہم یہ ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔تھانہ کلچر کو درست کرنے کیلئے صرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں،اگر پولیس ٹھیک کام کرے تو جرم پنپ نہیں سکتا۔جسٹس جواد ایس خواجہ
جمعرات 29 جنوری 2015 19:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے پولیس کی طرف سے عام لوگوں پر تشدد اور انتقامی کارروائیوں کے مقدمے میں وفاق اور صوبوں سے پولیس اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ طلب کرلیا ہے اور جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عوام کو بنیادی حقوق کی پامالی حکومت کی ذمہ داری ہے عدالت کی نہیں،اگر حکومت ناکام ہوگئی ہے تو پھر ہم یہ ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔
تھانہ کلچر کو درست کرنے کیلئے صرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں،اگر پولیس ٹھیک کام کرے تو جرم پنپ نہیں سکتا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کو حیدرعلی کیس کی سماعت کی ،جسے چکوال پولیس نے ایک مقدمے میں بری ہونے کے باوجود ہراساں کیا تھا،جس پر اس نے درخواست دی تھی۔(جاری ہے)
جسٹس جواد ایس خواجہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف تھانے کمپیوٹرائزڈ کرنے سے معاملات درست نہیں ہوسکتے،عوام کی خدمت پر توجہ دینا ہوگی،اگر سرکار درد دل رکھے تو پھر کام ہوگا لیکن درد دل پیدا کرنے والی کوئی فیکٹری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایک وکیل حنیف کھٹانا نے کہا کہ نگرانی کا نظام موجود ہے لیکن فعال نہیں،جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کیا اسے ہم نے بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں کے بارے میں منصوبے بنائے جاتے ہیں لیکن پولیس کو کھلا چھوڑ دیا گیا،کیا صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ معاملات دیکھنا ہوں گے،عدالت کب تک حکومتی ذمہ داریاں پوری کرے گی،احساس ذمہ داری ختم ہوگیا ہے،اگر احساس ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے۔بعد ازاں عدالت نے وفاق اور صوبوں سے پولیس اصلاحات کے بارے میں جامع منصوبہ طلب کرتے ہوئے سماعت12فروری تک ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.